ناندیڑ: ۸؍اکتوبر (نامہ نگار)حدگاؤں تعلقہ کے روڈ گی علاقہ میں ضلع پریشد پرائمری اسکول میں ساتویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے معاملے پر ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق روڈگی کے ضلع پریشد پرائمری اسکول کی
ساتویں کلاس کی طالبہ کلاس روم میں تنہا ٹہر ی ہوئی تھی اسی دوران اسکول کا ایک نوجوان ٹیچر وہاں آیا اور اس نے اس طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔ لڑکی گھبرا کر فوری اپنے مکان پہنچی اور اس نے اپنے گھر والوں کو اس واقعہ کی اطلاع دی ۔ مناٹھا پولس اسٹیشن میں اس ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔